اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، خواجہ آصف پر  پھٹ پڑے،  پارلیمانی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 7  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ پارلیمانی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، لیگی ارکین خواجہ آصف پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوبارہ اس لئے بلایا گیا کہ کچھ ارکان کو آرمی ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات تھے اور آج میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ میاں صاحب نے بالکل واضح کیا ہے کہ ہم غیر مشروط طور پر

آرمی ایکٹ کی حمایت کریں اس پر نورالحسن تنویر بولے کہ آپ کس میاں صاحب کی بات کر رہے ہیں نواز شریف یا شہبازشریف؟ اس پر خواجہ آصف نے واضح کیا کہ میں میاں نواز شریف کی بات کر رہاہوں اور نواز شریف کی مرضی سے ہی ہم اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس پور نورالحسن تنویر دوبارہ بولے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ پھر کیوں لگاتے رہے؟ اب ہم عوام کو کیا جواب دیں گے؟ ان کو کیا بتائیں گے کہ ہم ووٹ کو عزت دو سے دوسری جانب کیوں آ گئے ہیں؟ جس پر افتخار چیمہ نے کہا کہ یہ غیر مشروط حمایت آپ نے کیوں کی؟ کم سے کم آپ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کے لئے حکومت پر دبائو ڈالتے اور اس کے بدلے آرمی ایکٹ کی حمایت کرتے کیونکہ جب موجودہ چیف جسٹس ریٹائرڈ ہو ں گے تو نئے الیکشن کے وقت جسٹس فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہوں گے کم از کم اتنافائدہ تو آپ لے لیتے۔ اس جواب پر خواجہ آصف خاموش رہے۔ دوسرے رہنما جاوید لطیف بولے کہ پہلے فضل الرحمان کے دھرنے کے دوران بھی آپ نے اس طرح ابہام پیدا کیا اور اپنے کارکنوں کو مایوس کیا اب کی بار تو کم از کم اپوزیشن کو ساتھ ملا لیتے اور سب مل کر کوئی جواب دیتے تو اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں یہ بھی آپ کو واضح کر دوں کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بھی نواز شریف کا تھا اور انہوں نے ہی کہا تھا کہ صرف آپ نے آزادی مارچ میں حصہ لینا ہے اور پہلے دن تقریریں کر کے واپس آ جانا ہے۔ قیصر شیخ اس پر بولے کہ آپ صرف اتنا بتا دیں کہ ایک دم آپ نے غیر مشروط حمایت کیوں کی تاہم خواجہ آصف اس کا بھی کوئی جواب نہ دے سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…