بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

شدید ٹھنڈ، ملک بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برف باری ، سلسلہ مزید کتنے دن جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020 |

لاہور/اسلام آ با د (آن لائن)وفا قی اورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بدستورقائم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آ ئندہ دو روز تک جا ری رہے گا۔

پہاڑوں پر برفبا ری کا امکا ن ہے۔ جومزید سردی کی شدت کا باعث بنے گی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں اکثرمقامات پر جبکہ بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، کالام، پاراچنار، ڑوب اور بگروٹ میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔سب سے زیادہ بارش قلات میں55ملی میٹرہوئی کم سے کم ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارتکالام منفی 15سکردو منفی 13استورمنفی 9کالام منفی8 پاراچنار، بگروٹ ،گوپس منفی7 مالم جبہ منفی6 ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری جا ری ہے۔شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرا?ٓاد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…