جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشخبری ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےزبردست اعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات ) سابقہ فاٹا(اور بلوچستان بھر میں رہائش پذیر لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے میٹرک کی مفت تعلیم کا منصوبہ متعارف کیا ہے۔اِن علاقوں میں حصول علم کے خواہشمند افراد میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سمسٹر بہار 2020ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلے 15۔جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امید ظاہر کی ہے کہ اِن علاقوں کے لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھرپوراستفادہ حاصل کرکے یونیورسٹی سے میٹرک کی مفت تعلیم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کریں گے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کو قبائلی علاقہ جات او ر بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچادیں تاکہ اِن علاقوں میں علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ٗ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر شہری کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں کیونکہ یہ ان کا آئینی حق ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ داخلہ فیس اور تعلیمی اخراجات ادا نہ کرسکنے والے کم آمدنی والے طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے اوپن یونیورسٹی نے اُن کے لئے 9۔مختلف اسکیمیں شروع کر رکھی ہے۔ اِن اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…