جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

گھر سے نکل جاؤ، ورنہ تم لوگوں سمیت گھر کو آگ لگا رہا ہوں، چچا زاد بھائیوں کے گھر کو آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ

datetime 6  جنوری‬‮  2020 |

چھوٹالاہور(آن لائن)تحصیل لاہور کے نواحی گاؤں جلسئی میں ملزم نے چچازاد بھائیوں کے گھرکوآگ لگادی، بھڑکتے شعلوں میں تین کمروں کی چھتیں منہدم، دومنزلہ عمارت کے اندر پڑی نقدرقم38 لاکھ روپے،16 تولے زیورات سمیت گھریلوساری اشیاء جل خاکستر ہوگئیں،واقعہ پیرکی رات آدھی شب رونماہوا،ایس ایچ او تھانہ لاہورفاروق خان کسی آؤٹ سائیڈر کی جانب سے اطلاع ملتے ہی پولیس نفری اورفائربریگیڈ عملہ کے ہمراہ آدھا گھنٹے کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچے،

ملزم ارتکاب جرم کے بعدفرار،مدعی عبیدکی رپورٹ پر ملزم مظاہر کے خلاف ایف آئی آر درج۔ پولیس تھانہ لاہورکی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مالک مکان عبیدولد شیرخان ساکن جلسئی نے پولیس کو بتایاہے کہ پیرکی رات وہ دوسرے بھائی نویدکے ہمراہ ماموؤں کے گھررات گزارنے گئے تھے گھرمیں انکی فیملیاں اوروالدہ موجود تھیں کہ چچازاد بھائی ملزم مظاہر نے آکر خواتین کوہراساں کرتے ہوئے کہا کہ گھرسے نکل جاؤ ورنہ تم لوگوں سمیت گھرکو جلاکر راکھ کی ڈھیربنارہاہوں خواتین خوف کے مارے گھرسے نکل گئیں ملزم نے پٹرول چھڑک کر مکان کو آگ دی پڑوسی کی فون کال پر ہمیں اطلاع ہوئی جونہی ہم گھرآپہنچے تو سب کچھ جل کر خاکستر ہوچکا تھا مدعی کا یہ بھی کہنا تھاکہ گزشتہ کئی روزسے ملزم ہمیں دھمکیاں دیتاہوا مطالبہ کررہا تھا اورگھر واراضیات میں حصہ کا بہانہ ڈھونڈکر 10 لاکھ روپے کامطالبہ کرتارہا اوربصورت دیگر مکان جلانے کی دھمکیاں بھی دیتارہا گاؤں کے کئی مشران بطور جرگہ اسکے پیچھے کئی بار بھیجوائے مگرملزم ہمیں تنگ کرنے سے بازنہ رہا اور بالآخرپیرکی رات آکر ہمارے گھرکوجلاکے رکھ دیا پولیس نے ملزم مظاہر کے خلاف دفعات 436/427 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزیدتفتیش اورملزم کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…