جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلز چلتی ہیں، سپریم کورٹ نے موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کے دور ان موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیر کو دور ان سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیا قانون میں موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل نہیں چل سکتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ قانون کے مطابق پابندی کا نوٹیفکیشن وجوہات کیساتھ جاری کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلز چلتی ہیں، اگر حکومت نے پابندی عائد کی ہے تو نوٹیفکیشن دکھائیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پابندی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، موٹروے کے انٹری پوائنٹس پر پابندی کے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ موٹرسائیکل پر سیفٹی اور سکیورٹی کی وجہ سے پابندی عائد کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہائی وے پر موٹرسائیکل ذیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ چائنہ انڈونیشاء اور فلپائن میں موٹرسائیکلز موٹروے پر لانے پر پابندی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیا ہائی ویز پر حکومت کو شہریوں کی سیفٹی کی پرواہ نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ حکومت کو اختیار ہے موٹروے پر موٹرسائیکلز کی آمد کو ریگولیٹ کرے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ موٹرسائیکلز کو 2010 میں تین سال کیلئے اجازت دی گئی تھی۔ عامر رحمن نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق موٹروے پر چنگ چی بھی چل سکتی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہائی ویز پر تو سائیکلیں بھی چل رہی ہوتی ہیں۔ عامر رحمن نے کہاکہ ہائی ویز پر انٹری پوائنٹ زیادہ ہونے کے باعث پابندی ممکن نہیں بعد ازاں عدالت نے سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…