جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شدید تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب (آن لائن)حالیہ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر سول ہسپتال ژوب میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ایم ایس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شعبہ حادثات سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایمبولینسز کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تمام ضروری ادویات مہیا کردی گئی ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اپنی جائے تعیناتی پر حاضرر ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار حالات میں عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

مستونگ میں شدید تیز بارشوں نے تبائی مچادی ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تیز بارش اور سردی کی شدت سے شہر سنسان ہوگیا شہرویوں کی بازار آمد نہ ہونے کے برابر۔بیشتر دکانیں بند۔لوگ گھروں میں محسور ہوگئے،مستونگ شہر و گرسونواح میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل شدید تیز باشوں کے بعد بازار کی سڑکیں ندی نالوں کی منظر پیش کرنے لگے جس کے باعث بازار کی بیشتر دکانیں بند ہیں اور حالیہ بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی ریلے گزر رہے ہیں شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات کے دیواریں اور چھتے گرگئے اور کئی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔دوسری جانب بارشوں کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہورہی ہیں۔جبکہ لکپاس،دشت مطورہ کے مقام پر برفباری میں تیزی آرہی ہیں۔انتظامیہ نے قومی شاہراہ پر لکپاس کے مقام پر ہیوی مشنری سمیت دیگر اشیاء پہنچادئے ہیں۔ دوسری جانب شہر میں میونسپل انتظامیہ کی جانب تین دنوں عدم صفائی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول قائم کرکے فوری طور پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز میونسپل چیف آفیسرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمٹ سمیت تمام متعلقہ آفیسران و عملے کی چٹھیاں منسوخ کرکے اپنے اسٹیشنز پر چھوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت کر دی۔قلات شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا

بارش سے متعدد مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں کو ہنگ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ اور ایس ایس پی دوستین دشتی کا متاثرہ علاقوں دورہ متاثرین میں گرم کپڑے اور سویٹرز تقسیم کیئے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 48 گھنٹو ں کے دوران 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ہے بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے قلات میں اتوار کی صبح سے شروع ہو نے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا

بارش اور برف باری سے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا کلی کوہنگ میں مولانا الہی بخش نوارنی کے گھر کی چھت منہدم ہو گئی تاہم اہلخانہ دوسے کمرے میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے جبکہ مختلف علاقوں سے دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم کسی جان نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ ایس ایس پی دوستین دشتی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں گرم کپڑے اور سویٹرز تقسیم کئے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران قلات میں چھتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ہیں دوسری جانب بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…