11جولائی2019ء کو صوبائی وزیر اجمل چیمہ دندناتاہوئے ادارے میں آیا اور بلا اجازت بچیوں کے رہائشی کمروں میں ۔۔۔!!! کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا تازہ ویڈیو بیان سامنے آگیا

5  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ کاشانہ کے حوالے سے انکشافات کرنے پر مجھے حکومتی وزراء کی جانب سے ذہنی مریضہ قرار دیا جارہا ہے بلکہ یتیم ونادار بچیوں کو بھی ذہنی مریض بنا دیا گیا ۔

اپنے تازہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مافیا کی جانب سے کاشانہ کے معاملات کو چھپانے کیلئے مجھ پر اوربچیوں پر اس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔جب کچھ نہیں بن پا رہا توصوبائی وزیر اجمل چیمہ اپنے ماتحت ادارے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی جھوٹی رپورٹ کو لے کر چل نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ11جولائی2019ء کو جب صوبائی وزیر اجمل چیمہ دندناتاہوئے ادارے میں آیا اور بلا اجازت بچیوں کے رہائشی کمروں میں گیا اور اس نے وہاں پر جو حرکات کیں ان کو چھپانے کے لئے بچیوں کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ریاست پاکستان کی ملازم ہوں اور میں نے پبلک سروس کمیشن میں ٹاپ کیا ہے ،یہ معاملہ میری نوکری یا ٹرانسفر کا نہیں بلکہ یتیم اور نادار بچیوں کی عزت اور وقار کا ہے ۔ بعض عناصر ہمیشہ ریاستی افسران کو آلہ کار بننے سے انکار پراورآئین و قانو ن کی بالا دستی کی بات کرنے پر ذہنی مریض قرار دیتے ہیں۔ جعلی ڈگری والے چند کریمینل عناصر جو اپنی ناجائز دولت کے بل بوتے پر ہر حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری ریاستی اداروں سے درخواست ہے کہ ایسے عناصر خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…