بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف  نے نوازشریف کے خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نوازشریف کے خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔پارلیمنٹ کی مشاورتی قانونی کمیٹی کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خط کا مجھے علم نہیں ہے۔بل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے

نون لیگی رہنما  نے بتایا کہ بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ،قائمہ کمیٹی دفاع سے منظوری کے بعد بل (آج) قومی اسمبلی میں منظوری ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بل پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے خواجہ آصف کو خط لکھ کر تحریری ہدایت دینے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔خبر کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے لیے کم سے کم یہ ٹائم فریم اپنایا جائے، بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کو ریفر کردیا جائے۔نواز شریف نے کہاکہ جلدبازی نہ کریں، پروسیجرز بلڈوز نہ کریں، اتنا اہم بل منظور کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہیے، حکومت پر زور دیا جائے کہ پارلیمانی اقدار اپنائی جائیں اور بل پر مثبت انداز سے دیکھا جائے گا مگر پارلیمنٹ کی توقیر پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 7 اور 8 جنوری کو اسٹینڈنگ کمیٹی بل پر غور کرے اور رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کرے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں۔نواز شریف نے خواجہ آصف سے کہا ہے کہ 13 جنوری کو سینیٹ بل کو اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجے تاکہ وہ اس پر غور کرے، 15 جنوری کو سینیٹ اس بل پر غور اور بحث کرے اور ووٹنگ کرے،اس کے بعد بل کو سینیٹ میں بھیج دیا جائے۔انہوں نے خط میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارلیمانی پارٹیوں کا سیشن بلائیں اور بل پر غور کریں، پارلیمانی اقدار کا مناسب خیال نہ رکھا گیا تو اثرات تمام سیاسی جماعتوں پر پڑیں گے۔سابق وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو ہدایت دی ہے کہ اس سے پہلے کہ حکومت بل قومی اسمبلی میں پیش کرے، نون لیگ اپنی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائے اور تمام اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو ان ہدایات سے آگاہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…