اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پہلے مرحلے میں شامل تعلیمی پروگرامز میں داخلے ایک ساتھ 15۔جنوری سے شروع ہوں گے۔وائس چانسلر نے نئے سمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں داخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی
فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپسسز میں “انفارمیشن ڈسک/کائونٹرز”قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں ۔میٹرک/ ایف اے ٗاے ٹی ٹی سی ٗ سرٹیفیکیٹ کورسسزاور اوپن ٹیک پروگرامز کے داخلہ فارمز 20۔فروری تک جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(ٗ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 14۔فروری تک وصول کئے جائیں گے۔