جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

سرکاری وکلاء کو تنخواہ کے ساتھ اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)عدالتوں میں حکومت کی پیروی کرنے والے سرکاری دکلاء کو تنخواہ کے ساتھ 30فیصد اضافی الاؤنس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ قانون وپارلیمانی امور کے مطابق صوبہ بھر میں کام کرنے والے سرکاری وکیلوں کو ادا کی جانے والی تنخواہ کے علاوہ 30فیصد اضافی الاؤنس کی تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ قانون وپارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات عائد کئے

تاہم حکومت نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری وکلاء کوالاؤنس دینے کی سمری منظور کر لی۔مذکورہ سمری اب حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔ سرکاری وکلاء کو دئیے جانے والے الاؤنس کی مد میں صوبائی حکومت کو سالانہ 60لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔صوبائی کابینہ کی منظوری ملتے ہی محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…