جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر اور سونا سمگل کرنے والو ں بارے آرڈیننس جاری، کتنی سزا اور جرمانہ عائد ہو گا؟

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر ملک سے باہر ڈالر اور سونا سمگل کرنے والوں کے حوالے سے آرڈیننس جاری کر دیا گیا جس کے تحت ملک سے 10 ہزار ڈالر اور 15 تولے سونا ملک سے باہر لے جانے پر پکڑے جانے والے کو کم سے کم دو سال آزاد قید اور پکڑے جانے والی رقم یا سونے کے چار گناہ اضافی جرمانہ بھی بھرنا ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق نے میڈیا بریفنگ دی۔

اس موقع پر حامد عتیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر پاکستان نے 26 دسمبر کو ٹیکس معملات پر ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 جاری کر دیا گیا ہے ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 2083 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔ پہلے چھ ماہ میں ٹیکس وصولی 16 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔درآمدات میں کمی سے کسٹم ڈیوٹی میں 336 ارب روپے کی کم وصولی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کاروباری افراد کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے پر عزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 103 ارب روپے کے ریفنڈ کیے گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 36 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے اب 39 ارب روپے کے ریفنڈ پائپ لائن میں ہیں حامد عتیق نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کیخلاف جون تک کسی کے کاروائی نہیں کریں گے صرف ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو پکڑیں گے اس وقت تک 186 ریٹیلرز پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک ہو چکا ہے ایف بی آر میں 40 ریٹیلرز کا سسٹم ان لائن ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو فوری طور پر ٹیکس ادائیگی اور ریفنڈ کا نوٹس ملے گا ملک میں 20 ہزار بڑی دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کیا جائے گا اس وقت تک ٹیر ون میں 4 ہزار 700 دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا جبکہ پوائنٹ اف سیل بڑے شاپنگ مال میں لاگو کیا جا رہا ہے ایف بی آر کی جانب سے نے سسٹم سے کاروباری افراد کو نقصان نہیں ہو گا

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2018 تک 15 لاکھ 62 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے دسمبر 2019 تک 21 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جبکہ ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 6 لاکھ مزید انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جائیں گے اس وقت پاکستان کے 90 فیصد افراد ٹیکس آمدن میں نہیں آتے اس موقع پر ممبر کسٹمز پالیسی جاوید غنی نے بھی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے گئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بھی چند ضروریات تھیں جن کیلئے قانون سازی کی ضرورت تھی جسکے لئے 26 دسمبر کو ٹیکس معملات پر ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 جاری کر دیا گیا ہے لیگل کیس کا فالو مضبوط بنانا ضروری تھا نیا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اینڈ پراسیکیویشن بھی قائم کیا جائے گا انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10ہزار ڈالر اور 15 تولے سونا سمگل کرنے والے پکڑے گئے کو کم سے کم دو سال آزاد قید اور پکڑے جانے والی رقم یا سونے کے چار گناہ اضافی جرمانہ بھی بھرنا ہو گا آرڈنینس کا اطلاق نفاذ کی تاریخ سے ہو گا جو کہ 26دسمبر کو 2019 کو صدر پاکستان عارف علوی نے دستخط کر دئے ہیں۔اس کے مطابق پچھلے کیسز پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا

انہوں نے کہا لپ قوانین اس لیے سخت کی گئی ہیں کہ نقد رقم کی ترسیل روکی جائے گی اور اس کے علاوہ 15 تولہ سونا یا چاندی یا پلاٹینم باہر لیجانے پر ضبط کیا جائے گا اور اتنی مالیت کا ہی جرمانہ ہو گا۔سیلز ٹیکس قانون میں ترامیم کی گئی ہیں ٹیر ون تاجروں کیلئے بجلی بل کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دیا۔ ٹیکس لاز دوسرا ترمیمی آرڈنینس 26 دسمبر 2019 سے نفاذ ہے اس کو قومی اسمبلی میں بھی جمع کروا دیاگیا ہے اس پر منظوری قومی اسمبلی ہی دے گی انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کا ٹرن اوور پر مطالبہ مان کر کم کر دیا گیاتاجروں کے اب ان رجسٹرڈ لوگوں کو سیل نہیں کر سکیں گے جبکہ دس کروڑ روپے سالانہ تک کی حد مقرر کر دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ اور مشینری پر سیلز ٹیکس ختم کر دی جبکہ پرچون قیمت فروخت نہ لکھنے والی اشیاء کو ضبط کیا جا سکے گا سیکارا اکاؤنٹس پربھی دس فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے میڈیا برینفنگ میں حامد عتیق نے کہا کہ آج سال کے آغاز پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ایف بی آر کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیامشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ٹیکس ترمیمی آرڈنینس پر بریفنگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…