ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟ دنیا کے باقی ممالک میں پہلے دن کتنے بچے پیدا ہوئے؟ تعداد سامنے آ گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 16787 بچے پاکستان میں پیدا ہوئے۔یونیسف کے مطابق 2020کا پہلا بچہ فجی میں پیدا ہوا جبکہ عالمی سطح پریکم جنوری کو ہونے والی نصف سے زائد پیدائشیں 7 دیگر ممالک میں ہوئیں۔

پہلے روز 67385 بچے بھارت، 46299 چین، 26000 نائیجیریا، 13020انڈونیشیا، 10452امریکہ، 10247کانگو جبکہ 8493 ایتھوپیا میں پیدا ہوئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسف ہنریٹا فور نے ایک بیان میں کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہمیں اپنے بعد آنے والوں کے مستقبل، ان کی صلاحیتوں اور زندگی کے سفر میں ان کے لئے بہتر امکانات تلاش کرنے سے متعلق سوچنا ہو گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018میں 25 لاکھ سے زائد نوزائیدہ بچے ایک ماہ کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے، ان میں سے ایک تہائی بچوں کو زندگی کا دوسرا دن بھی نصیب نہیں ہوا، ان میں سے اکثر اموات قبل از وقت پیدائش اور ڈیلیوری مسائل کے باعث ہوئیں، مزید براں ہر سال 25 لاکھ سے زائد بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔یونیسف کے مطابق پچھلے 30 سال میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں نصف سے زیادہ کمی دیکھی گئی، ان اموات کی بڑی وجہ ماں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کسی تربیت یافتہ نرس یا دائی کی عدم دستیابی ہوتی ہے جس کے نتائج تباہ کن ہیں۔عالمی ادارے کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر انسانی صحت پر توجہ دے کر ہم زیادہ سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کو بچا سکتے ہیں۔ یونیسیف نے ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے عالمی سطح پر فوری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تمام ماں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…