ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا، صدر مملکت کی منظوری سے ملک بھر میں نافذ

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کردیا، دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے پر جرمانہ اور سات سال تک کی قید کی سزا سنائی جائے گی، پندرہ تولہ سے زائد سونے کی جیولری بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرحکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

جس کے مطابق دس ہزار ڈالرز تک کیش بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم دس ہزارسے بیس ہزار ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر کرنسی ضبط کر لی جائے گی اورجرمانہ ہوگا بیس ہزارسے پچاس ہزارڈالرز بیرون ملک لے جانے پردوسال تک قید کی سزا اور تین گنا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا پچاس ہزار سے ایک لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر سات سال تک قید کی سزا ہوگی ایک لاکھ ڈالرز کیش لے جانے پر چار گنا جرمانہ عائد کیا جائے گا آرڈیننس کے تحت پندرہ تولہ سیزائد سونا یا جیولری یا اس کیمساوی چاندی اورپلاٹینم باہر لے جانے پر پابندی ہوگی اس صورت میں جیولری سونا بھی ضبط کرلیا جائے گا ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے آرڈیننس ملک بھر میں نافذ کردیا گیا ہے،آرڈیننس کے تحت سیلز ٹیکس قانون میں بھی ترامیم کی گئی ہیں ٹی ون تاجروں کیلئے بجلی بل کی حد بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کردی گئی ہے تاجروں کو دس کروڑ روپے تک پر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایا جائے گا تاجروں کیلئے ٹرن اوور پر ٹیکس ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے اعشاریہ پانچ فیصد کردی گئی ہے ہے  تاہم تاجروں اب غیر رجسٹرڈ لوگوں کو سیل نہیں کر سکیں گے پلانٹ اور مشینری پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے پرچون قیمت فروخت نہ لکھنے والی اشیاء کو ضبط کیا جا سکے گا سیکارا اکاؤنٹس پر دس فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو یکم جنوری کو اپنی رپورٹ پیش کرنا تھی ایف اے ٹی ایف نے سزائیں سخت کرنے کی تجویز دی ہے جس کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…