اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر علم الاعداد کنعان چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل اپوزیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے اور جب بن گئے تو انہوں نے کہا کہ پانچ سال پورے نہیں کرسکتے میری تب بھی یہی پیش گوئی تھی کے
وہ وزیراعظم بنیں گے اور اب یہ ہے کے وہ پانچ سال بڑی آسانی سے پورے کرینگے۔ اب سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئیگی روپیہ مستحکم ہوگا،مہنگائی بھی کنٹرول ہوگی 2020ء میں انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔ آنے والے سال میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بہت مشکلات دیکھ رہا ہوں اور قانونی حوالے سے بھی ان کیلئے کافی مشکلات نظر آرہی ہیں۔آنے والے سال میں آصف زرداری کی صحت کی خرابی زیادہ نظر آرہی ہے اس کے علاوہ قانونی معاملات بھی ان کو کافی تنگ کریں گے مجھے نہیں لگ رہا کے جولائی2020ء تک آصف زرداری سیاسی طور پر فعال نظر ا ٓئیں گے تب تک فریال تالپور اور آصفہ پارٹی میں سیاسی طور پر موثر کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔2020ء میں احتساب کے عمل میں مجھے بہت تیزی نظر آرہی ہے اورعمران خان2020ء میں ڈیلیور کرتے نظر آئیں گے۔2020ء میں مجھے چوہدری شجاعت پنجاب کی سیاست میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔ کنعان چوہدری نے مزید کہا کہ آنیو الے وقت میں چند ایک کو چھوڑ کر اپوزیشن پر سخت وقت نظر آرہا ہے ۔پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کا سخت ٹائم شروع ہوچکا ہے ان کو بھی مسائل کا سامنے کرنا پڑسکتا ہے، رانا ثناء اللہ جنوری کے بعد سے مسائل میں گھیرتے نظر آرہے ہیں اور سب سے اہم بات عمران خان ڈیلور کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میرے حساب سے عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے ۔ڈیلوری اسٹارٹ ہوگی، جب تک وہ خود اسمبلی ختم نہیں کرتے حکومت ختم نہیں ہوسکتی۔



















































