ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی میں نئے سال کا پہلادن  سرد ترین ثابت ہوا  سابیریا کی سرد ہواں نے شہریوں کی قلفی جمادی

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن ) کراچی میں نئے سال کا پہلادن  سرد ترین ثابت ہوا، سابیریا کی سرد ہواں نے شہریوں کی قلفی جمادی، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال کا پہلاروز سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ

سائبرین ہواں سے کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے، یکم جنوری سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، شہر میں30 سے35کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سیہوا چل رہی ہے اور نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 سے45 کلومیٹرفی گھنٹہ تک تیزہوا کے جھکڑ متوقع ہے ، تیز ہوا کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے، سرد ہواں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جا سکتا ہے۔دوسری جانب ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہر جاری ہے ، بالائی علاقوں میں زندگی منجمد ہوگئی اور پارہ منفی پچیس تک گرگیا جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی اکیس تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں پارہ نقطہ انجماد کوچھوگیا۔کوئٹہ میں منفی 3 ،لاہوراور فیصل آباد میں دو ڈگری ہوگیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان،رحیم یار خان اور بالائی سند ھ کے شہروں سکھر، گھوٹکی حیدر آباد جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کیا وقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…