ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدیدسردی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیالوگوں کی قلفیاں جم گئیں

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

لاہور / سبی / کراچی(این این آئی)ملک بھر میں شدیدسردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹ گیاتاہم سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ ،لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت بدھ کو بھی برقراررہی

تاہم شدیدسردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹے، سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔کراچی سے خیبر اور گوادر سے گلگت تک ملک کو سردی نے جکڑ لیا ،پنجاب کے کئی شہروں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر دو ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک سردی کی شدت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ،بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں اوردھندکا راج رہا۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ سردی بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔زیارت کا درجہ حرارت منفی چھ، قلات منفی دو اور کوئٹہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سکردو منفی22ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…