جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

حکومت بڑے معاشی فیصلے یا معاشی تبدیلی نہیں لاسکی تو مارچ اپریل کے بعد کیا ہو سکتا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ 2019ء میں حکومت کے جھوٹ سب سے زیادہ رہے،رانا ثناء اللہ خوش قسمت بھی ہیں اور اس بات کی مثال بھی کہ ملک میں امید ختم نہیں ہوئی، 2020ء میں نئے انتخابات شاید نہ ہوسکیں مگر سیاسی تبدیلیاں ضرور آئیں گی،حکومت بڑے معاشی فیصلے یا معاشی تبدیلی نہیں لاسکی تو مارچ اپریل سے آگے ان کا چلنا مشکل ہوجائے گا،

پرویز مشرف کی سزا علامت کے طور پر بڑا واقعہ ہے ۔نجی ٹی پروگرام میں وسعت اللہ خان نے کہا کہ حکومت کے یوٹرن گننے کے لئے اس پروگرام کا وقت کم ہے،سال رفتہ کا سب سے بڑا سرپرائز سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تھا، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش کن بات ہے، 2020ء میں سیاسی تبدیلی کادارومدار معیشت کی سمت اور خطے کی صورتحال پر ہوگا۔مشرف زیدی نے کہا کہ 2019ء میں سب سے بڑا جھوٹ احتساب کا تھا جو پی ٹی آئی کے ووٹرز سے بولا گیا، 2019ء کا سب سے زیادہ خو ش قسمت انسان ابھی نندن تھا،پرویز مشرف کی سزا کا فیصلہ ہونا ہی اداروں اور عوام کی بالغ نظری کا مظاہرہ ہے،2020ء میں ہندوستان اورافغانستان سے تعلقات بڑا مسئلہ ہوں گے۔پروگرام میں لاپتہ افراد سے متعلق اسلام آباد سے راشدہ شعیب اور کوئٹہ سے شہاب عمرکی رپورٹ بھی شامل کی گئی۔ راشدہ شعیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019ء کا سورج بھی جبری لاپتہ افراد کیلئے خوش آئند ثابت نہ ہوسکا،افسوسناک بات یہ ہے کہ لاپتہ افراد کے حق میں آواز اٹھانے والے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ اسی سال سترہ دسمبر کو لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت اس سال بھی نہ ہوسکی اور لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں مظاہرے کرتے سڑکوں پر پھرتے رہے۔کوئٹہ سے شہاب عمر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوسکا، لاپتہ افراد کی بازیاب کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا ماننا ہے کہ صوبے میں افراد کے لاپتہ ہونے سے متعلق نہ صرف بہتری آئی ہے بلکہ پہلے سے لاپتہ افراد بھی بازیاب ہورہے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019ء میں حکومت کے جھوٹ سب سے زیادہ رہے، حکومت کے تین بڑے جھوٹ نوکریوں، مکانات او ر معیشت کی بہتری کے تھے،حفیظ شیخ نے ٹماٹر 17روپے کلو بتائے تو یقین ہوگیا کہ انہیں زمینی حقائق کا کچھ پتا نہیں ، اس طرح کے وزیرخزانہ ہوں گے تو معیشت کا حال بھی یہی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…