منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما حریم شاہ سے تنگ آگئے ویڈیوز لیک معاملے سے بچنے کیلئے اہم مطالبہ کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہونا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مکمل بند کر دینا چاہیے ۔ حریم شاہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ وہ تحریک انصاف کی کارکن ہیں اور ساتھ ہی یہ کہا کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کر دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اج کل

وفاقی وزراء کیلئے سر درد بنی ہوئی ہیں ۔گزشتہ روز ان کی فیاض الحسن چوہان کیساتھ آڈیو کال وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حریم شاہ کو سمجھا رہے کہ آپ نے میڈیا سے بالکل دور رہنا ہے جبکہ ایک صحافی کو برا بھلا بھی کہہ رہے تھے ۔ یہ اینکر ہیں ان کا کام ہی دوسروں کو پھنسانا ہوتا ہے اس لیے کوشش کرو میڈیا کے نمائندوں سے دور رہو ۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…