پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

’’بلاول بھٹو کی جانب سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کوسندھ میں وزارتوں کی لالچ دینے‘‘ کو تحریک انصاف کے رہنما نے کیا قرار دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے سیاست کرنی ہے تو انہیں نئے سال میں کرپشن اور لوٹ مار سے تائب ہو کر سیاست میں پاکستان تحریک انصاف کے متعارف کرائے گئے

معیار کو اپنانا ہوگا ، بلاول بھٹو کی جانب سے مرکزی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کوسندھ میں وزارتوں کی لالچ دینامضحکہ خیز ہے اوران کی ساری خواہشیں ان کے سینے میںہی دم توڑجائیں گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کرپشن کے بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کیلئے سیاست میں سپیس کم ہوتی جارہی ہے اور ان کیلئے اب بھی وقت ہے کہ کرپشن او رلوٹ مار کی میراث کو آگے بڑھانے کی بجائے اس سے تائب ہو کر قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس کر دیں بصورت دیگر اب کرپشن کے بل بوتے پر مزید سیاست نہیں کی جاسکے گی ۔ہمایوںاخترخان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسی کو این آر او دیا ہے اور نہ مستقبل میں دیں گے اور اپوزیشن کی پریشانی اور منفی پراپیگنڈے کی اصل وجہ یہی ہے جس سے عوام آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل آیا ہے اور انشا اللہ اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بہتری نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے جتنے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، انسانوں پر خرچ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹر اکچر پر بھی توجہ دی جارہی ہے لیکن ہم سابقہ حکمرانوں کی طرح صرف اپنی انا کی تسکین کے منصوبے شروع نہیںکریں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…