پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا دھچکا، درجنوں کھلاڑی و جیالے متوالے بن گئے، اہم رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(این این آئی)وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کے تعمیروترقی کے ویژن اورعوام دوست اقدامات کی بدولت سہنسہ ہل پوٹھہ پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں کو ایک اور دھچکا۔درجنوں کھلاڑی،جیالے متوالے بن گئے اور وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی لوگوں کاوزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان پر اعتماد کااظہار۔نئے شامل ہونے والوں میں چوہدری فضل حسین،

چوہدری خالق،عابدحسین،چوہدری جاوید اقبال،چوہدری ظفر اقبال،خالد پرویز ارم شہزاد،چوہدری اکرام،چوہدری اسماعیل،چوہدری سہیل،چوہدری صحیب،حبیب الرحمان،حنیف، نثار احمد،شاہد قیوم،خادم شہزاد، عبدالقیوم،طارق جاوید،فاروق حسین، محمد رمضان، امین،شعیب عاطف، آصف،احسان نثار،عاصم فاروق، انجم فاروق، عمر چوہدری،قمر چوہدری، عامر چوہدری،شعیب اختر،چوہدری حمزہ،چوہدری افضال یہ سب لوگ اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوے ہیں۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ جماعت میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہتااورانہیں یقین دلاتاہوں کہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونگے ن لیگ کی حکومت عوام سے کیے وعدے پور ے کررہی ہے جس کی وجہ سے لوگ دیگرجماعتوں کوچھوڑکرمسلم لیگ ن میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران جو تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں پہلی بار نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پرپڑھے لکھے نوجوانوں کوروزگارمل رہاہے انہوں نے کہاکہ نہ صرف سہنسہ ہل پوٹھہ بلکہ آزادکشمیربھرسے لوگوں کامجھ پراعتمادہے حلقہ سہنسہ کوماڈل حلقہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہوں انشاء اللہ تعالیٰ پورے آزادکشمیربھرمیں سہنسہ ماڈل وترقی یافتہ حلقہ کہلائے گابرادری ازم سے بالاترہوکرسب کی خدمت کررہاہوں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہوں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکارکے غیرآئینی اقدامات اور شہریت بل کے متنازعہ فیصلوں سے خطہ میں بھارتی عزائم کھل کرسامنے آتے جارہے ہیں اس وقت بھارت میں بھار ت گیراحتجاج اورمظاہروں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کے بعد پورے بھارت میں شدیدہیجانی صورتحال ہے بھارت میں مضطرب عوام سڑکوں پرآگئے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کسی قسم کی غلط فہمی کاشکارنہ ہو بھارتی آرمی چیف کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…