جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نئی نویلی دلہن کی ولیمے کی صبح پراسرار موت ہو گئی دولہا بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،دلہن کی موت کیسے ہوئی ؟ پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )نئی نویلی دلہن کی ولیمے کی صبح پراسرار موت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں نئی نویلی دلہن کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے جس سے خوشیاں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا میں گھر میں ایک دن کی دلہن کی پراسرار طور پر موت ہو گئی ہے۔32 سالہ سویرا کی گذشتہ روز شادی ہوئی تھی تاہم صبح اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دلہن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چل سکیں گے۔دلہن کی ہلاکت پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور عزیزو اقارب دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔گذشتہ ہفتے ایسا ہی واقعہ مانسہرہ کے علاقے پیش آیا ۔ جہاں نوبیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا کہ جوڑا رات کو ہیٹر لگا کر سو گیا ، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ صبح جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ ا تو دونوں کی لاشیں ملیں۔ گزشتہ روز جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ رات کمرے میں ہیٹر لگانے سے کمرے سے آکسیجن ختم ہو گئی جس سے دونوں کی موت واقعہ ہوئی۔یاد رہے اس سے قبل مری میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ شوکت عرف شوکی شادی ہوئی تھی ۔پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری تھی اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…