جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نیب کی آڑ میں نفرت کے جو بیج بوئے جائیں گے اور اس سے جو فصل تیار ہوگی وہ عمران خان نہیں کوئی اور کاٹے گا،جاوید ہاشمی نے نیب کو عیب قرار دیدیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

ملتان(این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیا نیب قانون بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کرنے والے دوستوں کو بچانے کیلئے لائے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے ثابت کردیا کہ اس ادارے کا قیام سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سوا سب نے تسلیم کیا کہ نیب اپنی مرضی سے کسی کیخلاف ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔

موجودہ نیب آرڈیننس سے عمران خان کے دوست بہت خوش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو مزید اندوہناک بنایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسکے ذریعے حزب اختلاف کو جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جارہا ہے،کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے قانون کو سیاہ دھبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب ایک عیب ہے جو سیاسی معاشی اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، یہ آمروں کو قوم پر مسلط کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے، عمران خان میں بھی آمر بننے خواہش تو ہے مگر صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معاملات کو کھیل کا میدان بنا رکھا ہے۔ احتساب کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جس سے اپنوں کو بچایا اور مخالف کے لیے ملک جہنم بنا دیا جائے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان کو اپنا انجام سامنے رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا وقت ضائع کرکے اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں جس سے تفریق کا تاثر ظاہر ہو۔ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے،نیب کی آڑ میں نفرت کے جو بیج بوئے جائیں گے اور اس سے جو فصل تیار ہوگی وہ عمران خان نہیں کوئی اور کاٹے گا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ فرد واحد کا تاثر قائم کرنے کے بجائے اجتماعی قیادت پیدا کرنی چاہیے، ایسے اقدامات سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا جس کی توقع عمران خان سے نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…