پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ہوائی جہاز کے بعدریلوے سٹیشنز ،دفاتر،ٹرینوں میں بھی تمباکو نوشی پر پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ریلوے اسٹیشنزاور ریلوے کے دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور دفاتر پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا، پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے، تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ وزارت قومی صحت کی سفارش پر کیا گیا۔مراسلے کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی۔

ریلوے اسٹیشنز پر دکان دار، ویٹرز، ہاکر، قلی تمباکو نوشی نہیں کر سکیں گے، قانون شکن کے خلاف امتناع تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت ٹرینیں پبلک ٹرانسپورٹ ہیں۔وزارت ریلوے کے افسران قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کے مجاز مقرر کیے گئے ہیں، ٹرین ڈرائیور، کنڈیکٹر، گارڈ، ویٹنگ روم منیجر مجاز افسران ہوں گے، ریلوے پولیس کا اے ایس آئی، بالا رینک افسر کارروائی کا مجاز ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…