جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے کمسن نوجوان کی جان لے لی

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

سیالکوٹ(این این آئی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور کم سن نوجوان کی جان لے لی، گولی لگنے سے کھروٹا کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تین کمسن دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، فرسٹ ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زوہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔پولیس کے مطابق زہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر پر پستول

رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔زوہیب کا کہنا ہے کہ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے تاہم زوہیب نے پولیس کے اپنے بیان میں بتایا کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…