جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملائیشیا میں رہائی پانے والے 3 سو سے زائد پاکستانی کب پاکستان پہنچ رہے ہیں؟ اعلان کردیا گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے ملائیشیا میں محصور300 سے زائد رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔رہا ہونے والے پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں تھے۔

ہم وطنوں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلائے گی بو ئنگ 777 طیا رہ استعما ل کیا جا ئے گا۔خصو صی پرواز کے ذریعے ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس وطن پہنچیں گے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی کے9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق30 اور31 دسمبر کی درمیانی شب سا ڑھے تین بجے روانہ ہوگی اور صبح 9:50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی بھی ایئرلائن تیار نہ تھی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔ائیر ما رشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔پاکستانی بھائیوں کو بیرون ملک کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا۔ پی آئی اے آئندہ بھی قومی ذمہ داری نبھانے کا عزم رکھتی ہے کیونکہ پی آئی اے پاکستان ہے اور پاکستان پی آئی اے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…