اسلام آباد (این این آئی)نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر د ی گئی ۔ ہفتہ کو دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔ درخواست ایڈوکیٹ محمود اختر نقوی نے دائر کی ۔درخوراست میں کہاگیاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے،
ترمیمی آرڈیننس وزرا اور سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 25 کیمطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں وفاق،چیئرمین نیب اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے ،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔