پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مانسہرہ،نوبیاہتا جوڑے کی گیس لیکج سے ہلاکت یا قتل، معاملے کا ایک اور رخ سامنے آگیا، عدالت نے قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (این این آئی) مانسہرہ نوبیاہتا جوڑے کی گیس لیکج سے ہلاکت کا واقع،لڑکی کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبر کشائی کے احکامات صادر کردیئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی.اہل خانہ سے پوچھ گچھ مانسہرہ میں نو بیاہتا جوڑے کی پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس نے باقاعدہ تفتیش شروع کردی.

گزشتہ روز ڈی ایس پی مانسہرہ محمد بشیر خان نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسرندیم خان کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے.اس موقع پر متوفی شاہد پرویز کے اہلخانہ کے بیانات قلمبند کئے گئے. تفصیلات کے مطابق ٹینکی موڑ مانسہرہ کے رہائشی نو ہیاہتا جوڑے شاہد پرویز خان اور مسماۃ ع شادی ولیمہ کے بعد رات کو اپنے گھر سوئے اور اگلے روز پراسرار طور پر کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس پر متوفیہ کے والد نے واقعہ کو قتل کا خدشہ ظاہر کرکے قبر کشائی, پوسٹ مارٹم اور گھر کے تمام افراد سے تفتیش کی درخواست دی. جس پر عدالت نے 2 جنوری کو قبر کشائی کا حکم دیا جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس پی مانسہرہ محمد بشیر خان نے انسپکٹر شاہجہان خان اور تفتیشی افسر محمد ندیم خان اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے.اس موقع پر پولیس نے گیس ہیٹر.خون کی الٹی سے آلودہ سرہانہ.چھری. متوفی کا موبائل فون سمیت دیگر اشیاء قبضہ میں لیکر لیبارٹری ارسال کردیں لوگوں میں اس واقع کو لے کر طرح طرح کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ھی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…