جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نیب نہ فوج کا احتساب کر سکتی ہے نہ عدلیہ کا، نیب صرف کس کا احتساب کرسکتی ہے؟ قمر زمان کائرہ نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ملک کھڑا ہے، حکومت روزگار چھن رہی ہے اور صنعتیں بند ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ نیب عدلیہ، فوج اور حکومت کا حتساب نہیں کر سکتا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہمارے خلاف وزیراعظم کی شکل میں مصنوعی پودے لگائے گئے،ہمارے خلاف نئے غبارے میں ہوا بھری گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان تم کیا جانو جہدوجہد کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2002 میں ایک 2008 میں ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کی،2013 میں لیڈر کی شکل میں عمران خان کو پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جھوٹی نوکریوں کا وعدہ کیا،عمران خان سے قوم پوچھتی ہے کہ ڈیڑھ سال میں ایک کام اور ریلیف بتائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی پالیسیاں جھوٹ بول کربنائی،عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف پورا ملک کھڑا ہے،پاکستان کا ٹیکس کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹر نے عمران خان کی حکومت بنانے کے لیے ق لیگ اور ایم کیو ایم کو ساتھ جوڑ دیا،ایم کیو ایم کو عمران خان ملک دشمن کہتے تھے،عمران خان کے ساتھ مل جانے والے پاک صاف ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب نہ فوج کا احتساب کر سکتی ہے نہ عدلیہ کا، نیب صرف ہمارا احتساب کرسکتی ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ شہید ہونے والوں کے بچے بھی اسٹیج پر موجود ہیں،بے نظیر بھٹو نے ساری زندگی جدوجہد کی،بے نظیر بھٹو کے والد کو اسی شہر میں پھانسی دی،بے نظیر بھٹو نے ملک کی خاطر جان قربان کی،بے نظیر بھٹو کی شہادت سے ملک جل رہا تھا،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،جس مقام پر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا بلاول اسی مقام پر آج کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے، بے نظیر وفاق کی زنجیر تھی،پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے دفاع کی ضمانت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی قوت ہے،پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی تھی یا آج مہنگائی ہے؟،ہم کہتے تھے بی بی آئے گی روزگار لائی گئی،اب بلاول بھٹو روزگار لائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مظبوط بناکر مہنگائی ختم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…