اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،
ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں، لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے۔ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔انہوں نے کہاکہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں، لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔