پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

5 سال تک بی بی کی روح قاتلوں کے تختہ دار پر لٹکنے کی منتظر رہی مگر بلاول کے والد ایوان صدر میں بیٹھ کر ٹھیکوں کی بولیاں لگاتے رہے،بلاول کی تقریر پر مراد سعید کا رد عمل

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ امید تھی پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کے موقع کو ”ابو بچاؤ“مہم کیلئے استعمال نہیں کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ امید تھی کہ پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کے موقع کو ”ابو بچاؤ“مہم کیلئے استعمال نہیں کریں گے،

ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ بلاول بی بی کے جائے شہادت پر کھڑے ہو کر اپنے والد کی سیاست کا تنقیدی جائزہ لیتے۔ مراد سعید نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ کوئی ہدف ہوتا تو بلاول آج کے دن کو خود احتسابی کیلئے استعمال کرتے، حادثاتی چیئرمین کیساتھ سٹیج پر براجمان ٹولہ بھٹو کے نظریات اور سیاسی میراث کو زندہ درگور کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس سیاسی فلسفے کے بھٹو خالق تھے اسے بلاول کے والد نے سمندر برد کرتے ہوئے ”لوٹ مار“کا نظریہ متعارف کروایا۔مراد سعید نے کہاکہ بلاول اور انکے والد کی سیاست کا حقیقی چہرہ سندھ بھر میں پھیلی بدحالی میں دیکھا جاسکتا ہے، 5 سال تک بی بی کی روح قاتلوں کے تختہ دار پر لٹکنے کی منتظر رہی مگر بلاول کے والد ایوان صدر میں بیٹھ کر ٹھیکوں کی بولیاں لگاتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور اقتدار انجام کو پہنچا تو بی بی کے قاتل تو نہ ملے شرجیل میمنوں، سراج درانیوں، اور غنی مجیدوں جیسے جیب تراشوں کی ایک فوج بکھری نظر آئی۔مراد سعید نے کہاکہ حادثاتی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ والد کی کرپشن بچانے اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں۔مراد سعید نے کہاکہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران قوم کیساتھ کی جانے والی ہر واردات کے تابے بانے بلاول کے والد اور انکلسے ملتے ہیں۔مراد سعید نے کہاکہ جمہوریت کی روح کو چھلنی کرنے کا کوئی ذمہ دار ہے تو وہ بلاول کے والد اور انکے انکل نواز شریف ہیں، بلاول کے والد نے نواز کیساتھ ملکر آئین، پارلیمان اور جمہوریت سب کو داغدار کیا۔

نے کہاکہ آج حادثاتی چیئرمین اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے اداروں کو دھمکانے کی مہم پر نکلے ہیں، حادثاتی چیئرمین کو شاید کسی نے سمجھایا نہیں کہ دامن پر لگے دھبے دھمکیوں سے نہیں مٹائے جاسکتے۔مراد سعید نے کہاکہ انسان دیانتدار ہو تو شریفوں اور زرداریوں کی تمام کوششوں کے باوجود عدالت “صادق و امین” قرار دیتی اور عوام قیادت کا منصب سونپتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کی تقریر نے واضح کردیا کہ قدموں تلے زمین نہایت تیزی سے سرک رہی ہے، حادثاتی چیئرمین جتنا مرضی زور لگا لیں، سندھ پر قبضہ مزید برقرار نہ رکھ پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کیطرح سندھ بھی ”جمہوری قزاقوں“کے چنگل سے نجات حاصل کرے گا۔مراد سعید نے کہاکہ سیاسی جیب تراشوں کی تجوریوں سے قوم کا مال برامد کروائیں گے، عمران خان کی قیادت میں جمہوریت آگے بڑھے گی اور قوم اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کا ہدف حاصل کریگی، انشاء اللہ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…