بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس کے پاس تھی ، بینظیر بھٹو پر حملے کے بعد رحمن ملک فوراًبعد ہسپتال کی بجائے زرداری ہائوس کیوں گئے؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک بھر سے لوگوں کو جمع کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے تھر میں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر خرچ کیے جاتے تو بہتر تھا،بلاول کے پاپا نے بھی نیب میں پیش نہ ہونے سے متعلق متکبرانہ بیان دیا تھا ،

بلاول بھٹو کو قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر ڈاکٹرمراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بلاول کو نوعمری میں ہی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے تمام طریقے سکھا دئیے تھے اور اب آپ کہتے ہیں کہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔آپ کے والد آصف علی زرداری نے بھی اسی تکبر کے ساتھ کہا تھا کہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا لیکن اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے اور پھر ان کا تکبر زمین بوس ہوا۔بلاول صاحب آپ زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں اور اس گروپ نے منی لانڈرنگ کی ہے ۔انہوںنے محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سابق وزیراعظم پر حملہ ہوا تو سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری تر ذمہ داری رحمن ملک کے پاس تھی۔بینظیر بھٹو پر حملے کے بعد رحمن ملک فوراًبعد ہسپتال کی بجائے زرداری ہائوس کیوں گئے؟،بلاول بھٹو کو اپنے پاپا سے سوال پوچھنا چاہیے رحمن ملک وقوعہ چھوڑ کر زرداری ہائوس کیوں گئے،بلاول کو دوسرا سوال اپنے والد سے پوچھنا چاہیے کہ سانحہ راولپنڈی کے فوری بعد انہوں نے باہر سے فون کر کے یہ کیوں حکم دیا کہ بینظیر بھٹو کا پوسمارٹم نہیں کرنا۔انہوںنے بلاول کو مشورہ دیا کہ جب تک آصف علی زرداری، پھوپھی فریال تالپور اور شرجیل میمن سمیت دیگر کرپٹ عناصر کا دست شفقت آپ کے سر پر رہے گا تب تک پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور سندھ بشمول کراچی اور حیدرآباد میں آئندہ انتخابات میں کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…