پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شدید سردی  اور  دھند کا دراج  ،شہر ی علاقوں میں گیس کی بندش،   گھریلوصارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ سے  پر یشان ،

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن) شدید سردی  اور  دھند کا دراج  ،شہر ی علاقوں میںگیس کی بندش ، محکمہ سوئی ناردن  گھریلوصارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گیس نہ ملنے پر شہریوں کا پریشان،ایل پی جی گیس  160  روپے فی کلو فروخت  ، لکڑی اور کوئلے بھی مہنگے ہوگئے گھریلو صارفین کا گیس بندش  پراحتجاج  ،  دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند جبکہ ٹرینوں اور فلائٹس کے شیڈول بھی

بری طرح متاثر ہوئیں۔ آن لائن کے مطابق شہر اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے کمال پور موٹروے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے سرگودھا روڈ انٹرچینج کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں دوسری طرف شدید دھند کے باعث فیصل آباد آنے والی متعدد ٹرینیں اور فلائٹس کا بھی شیڈول متاثر ہورہا ہے ۔ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ پر اپنے پیاروں کو لانے کے لئے جانے والے رشتہ داروں کو گھنٹوں انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل آباد کے شہر ی علاقوں میں دھند کی وجہ سے سی ٹی او سردار آصف خاں کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ شدید دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر سفر کرنا ضروری ہو تو شہری اپنی گاڑیوں کو فوگ لائٹ استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔  پنجاب بھر میںشدید سردی  اور  دھند کا دراج   جاری ہے سردی کے باعث  شہر ی علاقوںگیس غائب ہونے بعد شہری ہوٹلوں کا کھانا کھانے پر مجنور ہیں دوسری جانب شہر میں لکڑی اور کوئلے کی استعمال میں اضافہ ہوگیا جبکہ منافع خوروں نے شہریوں کو کو لوٹنا شروع کردیا لکڑی اور کوئلے کی قیمت دوگناہ اضافہ جبکہ   ایل پی جی گیس کی  160روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیجس کی وجہ شہر ی پریشان ہونگے ہیں گیس کی بندش پر فیصل آباد کے مختلف علاقہ میں بچوں اورخواتین کا احتجاج ہورہاہے

محکمہ سوئی ناردن  گھریلوصارفین کو گیس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے    مدن پورہ  ،رضا آباد ، غلام محمد آباد ،لیاقت ٹائون ،کوثر آباد ،وارث پورہ ،سمن آباد ،مرضی پورہ دیگر مقامات پرگیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔  کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج میں خواتین کے علاوہ مردوں اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جن کا کہنا تھا کہ ایک طرف موسم کی شدت تو دوسری جانب گیس کی بندش نے زندگی اجیرن کررکھی ہے، حکومتی سیاسی نمائندے بات سنتے ہیں اور نہ ہی سوئی گیس حکام والے بات سنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…