ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد گرفتار

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے مختص کی گئی جگہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ

لیاقت باغ جلسہ گاہ باہر دو مبینہ مشکوک نوجوان کو سیکورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ جلسہ حکومتی ہو یا کسی اپوزیشن پارٹی کا ہو سکیورٹی ایس او پی کے مطابق دی جائے گی بلاول بھٹو زرداری قومی سطح کے لیڈر ہیں انھیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سی سی ٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے جلسے کی مانیٹرنگ کی جائے گی تما م داخلی اور خارجی راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 24دسمبرکو جلسے کی تیاریوں کی جبکہ26دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے جس پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ راولپنڈی انتظامیہ، پنجاب پولیس ،ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس سمیت دیگر ادارے معاونت فراہم کریں گے جبکہ ایس او پی کے مطابق ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا اسی طرح دیگر علاقوں سے آنے والے کارکنوں سے بھرپور معاونت کی کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ گا ہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…