بیجنگ(این این آئی)چینی ایئرلائن نے اسلام آباد اور چین کے شہر کم منگ کے درمیان نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔چائنہ ساؤدرن ائیر لائنز کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چینی ائیرلائن کے نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر نے بھی شرکت کی۔چینی ائیرلائن کی
جانب سے افتتاح کیے جانے والے نئے روٹ سے اب دونوں شہروں کے درمیان سفر 18 گھنٹے سے کم ہوکر 4 گھنٹے 25 منٹ کا رہ گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر نے خطاب کے دوران بتایا کہ نئے روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 2 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔