گوجرانوالہ (آن لائن) انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ‘ دھماکہ خیز مواد سمیت کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔ انسداد دہشتگردی فورس ۔ سی ٹی ڈی ) کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ دہشتگرد حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں منتقل ہوئے جہاں وہ دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے
تاہم سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان پانچوں دہشتگردوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان پانچوں دہشتگردوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے دہشتگردوں میں احمد عرف قاسم ‘ محمد یوسف ‘ عبداللہ عمر اور محمد یعقوب شامل ہیں ۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ‘ اسلحہ ‘ لیب ٹاپ ‘ پرنٹنگ مشین سمیت کئی اہم دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا ہے ۔ دہشتگرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے اور پاکستان سے افغانستان میں مرکزی قیادت کو فنڈ بھجواتے رہے ۔