جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان ، فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور خان و دیگر کی پریس کانفرنسز ان کے گلے پڑ گئی ،معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری فیصلے پر پریس کانفرنسز کا معاملہ، سپریم کورٹ میں وفاقی وزرا فردوس عاشق اعوان، فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور خان و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کاروائی کے لئے درخواست امجد حسین اور شاہد علی آفریدی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخوست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد عوامی عہدوں پر فائز ہیں اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، جن افراد نے 17 اور 18 دسمبر کو پریس کانفرنس کی،ان افراد نے نہ صرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج کی بھی تضحیک کی اور ان کے خلاف نفرت انگیز اسٹیٹمنٹ دی،قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو اسکینڈلائز کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنے اختیار نہیں،نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ،حکومتی افراد کی جانب سے مفرور مجرم کی حمایت کرنا خلاف قانون ہے،کوئی بھی عدالتی فیصلہ نیک نیتی اور قانون کی بنیاد پر تصور کیا جاتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان تمام افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کے تحت کارروائی کرنے سمیت ان افراد کو عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں میڈیا چینلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…