مقصد کیلئے کھڑا ہونے والے کو اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے، فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو قائداعظم کا سپاہی قرار دیدیا

25  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قائد اعظم کا سپاہی عمران خان بہتر سال بعد استحکام پاکستان کیلئے کوشاں ہے،پانچ سال میں بینکوں کو لوٹنا،سب کو خوش کرنا ضی میں ہوا،عمران خان ایسا نہیں کریں گے،عمران خان کو عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے،حق دار کو حق لوٹانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے پی پی ایواڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے ریفارمز کے ذریعے نیا پاکستان بنانے کا وعدہ کیا، مقصد کیلئے کھڑا ہونے والے کو اپنی ذات نفی کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی قیام پاکستان کے مقصد سے پوری کمنٹمنٹ تھی،قیام پاکستان مشکل ٹاسک تھا قائد نے ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کا نعرہ لگا دنیا نے اسے غیر سنجیدہ لیا، قائد اعظم کا سپاہی عمران خان بہتر سال بعد استحکام پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 23 سال بعد دو جماعتوں کے تیس سالہ باریوں والی سیاست کا خاتمہ کیا، عمران خان دنیا میں پاکستان کا روشن درخشاں چہرہ اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لیڈر کے طور پر عوام کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں،آج کے دن اقلیتوں کو مبارکباد جنہوں نے پاکستان بنانے میں ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اسٹیٹس کو، کو چیلنج کرکے اسکا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں، پانچ سالہ اقتدار کیلئے فرنٹ مینوں دوستوں کو نوازنا ہمارا مقصد نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال میں بینکوں کو لوٹنا،سب کو خوش کرنا توماضی میں ہوا لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ دنیا میں متعارف کرارہے ہیں، لیڈر اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ قوم کے مفاد کے لیے سوچتا ہے، آج قائد کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اسٹیٹس کو، کو ختم کرنے کی جانب رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کرنی ہو تو ہم بھی باقیوں کی طرح سب کو راضی رکھیں اور اپنے پانچ سال پورے کریں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا نام ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا عملی طور پر آغاز کیا ہے، وزیراعظم معاشرے میں میرٹ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، حق دار کو حق لوٹانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…