منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کی ٹوٹی کمر پر مزید کتنے ارب کا بوجھ لادا جا رہا ہے؟ منی بجٹ عوام پر معاشی حملہ ہے،پیپلز پارٹی نے مخالفت کر دی

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاہے کہ منی بجٹ عوام پر معاشی حملہ ہے، پی پی پی بھرپور مخالفت کرے گی۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریک ناانصاف حکومت عوام کی ٹوٹی کمر پر مزید ڈیڑھ سو ارب کا بوجھ لاد رہی ہے، رواں سال پہلے ہی عوام کے خون پسینے سے سات سو پینتیس ارب اضافی ٹیکسوں کے ذریعے نچوڑا گیا، اب پھر بجلی، گیس اور سیلز ٹیکس بڑھا کر عوام پر مزید ڈیڑھ سو ارب

کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ حکومت غریبوں پر ایک طرف سے نہیں چاروں طرف سے حملے کر رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ مستحق افراد کو نکالنا غریب دشمنی کی بدترین مثال ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈالروں کے عیوض ملکی خودمختاری گروی رکھ دی، عمران خان نے کرسی کی خاطر معاشی اور خارجہ پالیسی تک غیروں کے حوالے کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…