جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ عدالت سے سرخرو ، شہریار آفریدی تیار ہو جائیں، اب آپ سے ثبوت کون لینے گا؟ حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب رانا ثناء اللہ ہی شہریار آفریدی سے خود ثبوت لیںگے۔پنجاب کا شیر رانا ثناء اللہ عدالت سے سرخرو ہوا ہے۔پندرہ کلو ہیروئن کا دعوی کرنے والے شہریار آفریدی آج شرم سے پانی پانی ہورہے ہونگے۔ہمیں افسوس ہے اے این ایف جیسا نمبر ون ادارہ سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوا۔پوری قوم رانا ثناء اللہ کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

جیل میں رانا ثناء اللہ کو جس طرح اذیتیں دی ان سب کا حساب لیا جائے گا۔شہر یار آفریدی سات ماہ میں رانا ثناء اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کراسکے۔تیار ہو جائیں اب رانا ثناء اللہ ہی شہریار آفریدی سے خود ثبوت لیںگے۔بنی گالہ ناکام سازشی تھیوریوں کی یونیو رسٹی بن چکی ہے۔رنگ باز وں کا ٹولہ چور سپاہی کاکھیل کھیلنا بند کردے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاقوم بھوک سے مررہی ہے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہے۔بزدار صاحب پودے لگانے کی بجائے قوم کو روٹی اور نوکریاں دیں۔سرسبز پنجاب منصوبہ بھی بلین سونامی ٹری کا پیش خیمہ ہے۔بلین سونامی ٹری کا کٹھا چھٹا عالمی میڈیا نے کھول دیا ہے۔عثمان بزدار کو پنجاب کے عوام کو کارخانوں سے لنگر خانوں تک پہنچانے کا مشن ملا ہے۔ٹک ٹاک وزراء کمپنی سوشل میڈیا سے نکل کر اپنے حلقوں کا دورہ کریں۔حکومتی وزراء اگر اپنے حلقوں میں گئے تو ووٹرز ان کا استقبال انڈے،پیاز اور ٹماٹر سے کرینگے۔عمران نیازی اداروں کے پیچھے چھپنے کی بجائے میدان میں مقابلہ کرے۔لیگی رہنمائوں کی گرفتاریاں اور طلبی کے نوٹس ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ہم اس جعلی حکومت کو بے نقاب کرتے رہے گے۔نوازشریف سے وفاداری خون کے آخری قطرے تک رہے گی۔نوازشریف کا ہر کارکن نوازشریف ہے ہمارا مقابلہ ایک بزدل شخص سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…