منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افواج پاکستان نے اپنے خون سے امن کے دئیے روشن کیے اور دنیا میں پاکستان کا روشن چہرہ روشناس کرایا،فردوس عاشق اعوان کا پاکستانیوں کو اہم پیغام

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان مخالف قوتیں چور دروازوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہیں،افواج پاکستان نے اپنے خون سے امن کے دئیے روشن کیے اور دنیا میں پاکستان کا روشن چہرہ روشناس کرایا ہے، پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں ذاتی غصہ شامل نظر آتا ہے،حکومت ریفرنس دائر کرنے کا اپنا آئینی فرض ادا کرے گی۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان مخالف قوتیں چور دروازوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے اپنے خون سے امن کے دیے روشن کیے ہیں،سیاسی اور عسکری قیادت نے دنیا میں پاکستان کا روشن چہرہ روشناس کرایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہمارے خلاف سازشیں کیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمارے دفاعی حصار کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں ایسا فیصلہ آیا جو آئین اور قانون سے متصادم ہے،اس فیصلہ میں ایسا پیرا شامل کیا گیا جس کی کسی مذہب اور ملک میں اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ غصہ دلانے اور افواج پاکستان کا مورال کم کرنے کی دانستہ کوشش ہے،یہ اداروں کو آمنے سامنے لانے کا باعث بن سکتا ہے،اس فیصلہ سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،اس فیصلہ میں ذاتی غصہ شامل نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص جب قانونی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو آئین و قانون اس کے حوالے سے بھی حرکت میں آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ریفرنس دائر کرنے کا اپنا آئینی فرض ادا کرے گی،پاکستان کسی قسم کی افراتفری اور عالمی سطح پر منفی ساکھ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میں بین لاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو سازگار بنا رہے ہیں،بحرانی صورتحال میں دشمن نے سرحدوں پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی،

ہمیں اندرونی استحکام چاہئے جس کے لیے کوشاں ہیں۔ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں،پاکستان میں بسنے والے تمام شہری ریاست کا فخر ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لیے مسلسل کوشاں ہیں،قائداعظم کا پروگریسو پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوٹہ کے خلاف ہوں، میرٹ اور صلاحیت ہی آگے بڑھنے کی بنیاد ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…