جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا، شما لی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری بھی متوقع ہے،

پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود رہنے کے سبب کْہر میں کمی ہوئی تاہم سردی کی شدت برقرار ہے۔ اسلام آباد کا درجہ صبح کے وقت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔پنجاب کے علاقے رینالہ خورد، عارف والا، دیپالپور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، ہالہ اور گوجرہ سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جب کہ کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفبار ی ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم ابیٹ آباد، مانسہرہ، چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، مردان اور صوابی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ مالاکنڈ، چترال، سوات، کالام اور شانگلہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی گوپس میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…