اسلام آباد (این این آئی)سینئر وکیل اور ماہر قانون سلمان اکرم راجا نے کہاہے کہ ہ سپریم کورٹ سمجھے تو سابق صدر پرویز مشرف کو اپیل دائر کرنے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈی چوک پر لاش کو لٹکانے والی بات پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا کیونکہ اس بات سے دو جج صاحبان نے اختلاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرا گراف 66
بہت تشویشناک ہے، ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ کسی عدالتی فیصلے میں ایسی زبان دیکھنے کو ملے گی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیرا گراف 66 قابل عمل نہیں، یہ عدالت کا نہیں ایک جج کا ججمنٹ ہے جبکہ یہ آرڈر آف دی کورٹ نہیں کہلائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک جج کا اختلافی نوٹ یہ ثابت نہیں کرتا کہ فیصلہ کمزور ہے جبکہ اب حکومت مقدمہ ختم نہیں کرسکتی۔