منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف قمر باجوہ کی ایکسٹینشن پرافواج پاکستان کا غصہ اس  فیصلے سے بھی زیادہ ہے، کوشش کی جا رہی ہے کوئی حادثہ جنم لے‘‘

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق جوہوااس پربھی ردعمل تھا، آرمی چیف کی توسیع کوئی پہلی بار نہیں ہورہی تھی تاہم توسیع کے معاملے پر جو بریکنگ نیوز ہوئی اسے اچھا نہیں دیکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے اداروں میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں اگر مشرف غدار ہو سکتے ہیں تو ضمانتیں لینے والے چوروں لٹیروں پر کیا کہیں؟ عدالتی فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ہمارے پڑوس میں شہریت بل کیخلاف بھرپوراحتجاج چل رہاہے ایسے حالات میں پاک فوج کیخلاف ایسی باتیں کرنے سے نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر سخت ردعمل آیا ہے، میرے حلقے میں بھی میں فیصلے پر اضطراب پایاجاتاہے، اہم اداروں کو نہ چھیڑا جائے بہت نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے ، پرویز مشرف فیصلے کیخلاف اپیل کاحق رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان واپس آکرفیصلہ کریں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کوئی رنجش نہیں ہے سیاسی حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پرافواج پاکستان کا غصہ اس فیصلے سے بھی زیادہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعلقات اچھے ہیں، اپوزیشن تو چاہتی ہےکہ کوئی حادثہ جنم لے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…