تنگوانی (این این آئی) تنگوانی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ایک خاتوں کو آوارہ کتے نے حملہ کر کے ان کی بوٹیاں نوچ لیں بزرگ خاتوں کو شدید تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا۔ تحصیل تنگوانی کے نواحی گاوں جعفرآباد میں بزرگ خاتوں عظیماں کو آوارہ کتوں نے حملہ کیا، کتوں نے خاتوں کی بوٹیاں نوچ ڈالیں، شدید زخمی خاتوں کو فوری تنگوانی رورل ھیلتھ سینٹر داخل کیا گیا، خاتوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،
بزرگ خاتوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیاں والے ہنستے رہے، انہوں نے کہا کہ آپ بوڑھی خاتون ہو کتوں سے کیوں الجھی ہو، بزرگ خاتوں روتی رہی مگر اسپتال عملداروں کو ترس نہیں آرہا تھا زخموں پٹی بھی نہیں کیا اور خاتوں کو واپس روانہ کردیا، جبکہ ای آر وی ویکسینیشن نہیں لگائی گئی ایسی صورت حال میں خاتوں کو فوری لاڑکانہ ریفر کرنا تھا۔ مگر بیبسی کے باعث خاتون روتی اور تڑپتی ہوئی واپس اپنے گھر چلے گئے۔