اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ (آج)پیر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی
سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا ابتدائی فیصلہ 28نومبر کو سنایا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے (آج)پیر کو تفصیلی فیصلہ سنائے جانے کاامکان ہے ۔