جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی بینکوں میں ایک ماہ کے دوران ڈپازٹس میں ریکارڈ سینکڑوں ارب اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں ایک ماہ کے دوران چار سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے اختتام پر بینکوں کے پاس جمع ڈپازٹس کا مجموعی حجم ایک سو تینتالیس کھرب گیارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نومبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں تین کھرب ننانوے ارب پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ

کیا گیا تاہم اس دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دئیے جانے والے قرضوں میں 75 ارب 64 کروڑ روپے کی ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری میں 31 ارب 67 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور اس کا حجم 78 کھرب 85 ارب 87 کروڑ روپے رہ گیا، دو ماہ کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 138 کھرب 32 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…