اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی سی پر حملے میں ملوث 15 اہم وکلا ء کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپ دیا گیا،انتہائی اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث 15 اہم وکلا ء کی گرفتاری کا ٹاسک کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوسونپ دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق روپوش وکلا ء کی گرفتاری کا ٹاسک مختلف ٹیموں کو دے دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے 15 وکلا ء کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے نے گلبرگ گرومانگٹ روڈ مال روڈ سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

پندرہ روپوش وکلا ء میں سحر رضوی،عبدالرحمان بٹ،شیخ آصف، اقبال دانیال اعجاز، ملک غلام عباس، راصب رانا، اسامہ معیز، مبین، حسان نیازی، مزمل اور عبدالماجد وغیرہ شامل ہیں۔گرفتاریوں کے لیے سی آئی اے کی ٹیم نے سیف سٹی اور مختلف کیمروں سے فوٹیجز حاصل کرلیں ہیں۔ لوکیشن ٹریس کر کے ملزموں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے شروع کردئیے گئے ہیں۔سی آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کے گھروں اور ان کے عزیزواقارب کی موبائل لوکیشن سے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کافی فوٹیجز حاصل کرلی گئیں ہیں جبکہ مزیدلی جارہی ہیں۔ سی آئی اے مختلف زاویوں سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔دریں اثنا ء پی آئی سی واقعہ پر تحقیقات کے حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ سی سی پی او کو کیس میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق سربراہ لاہور پولیس نے تفتیشی ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کیں ہیں۔ گرفتاریوں اور کیس کی تیاری کیلئے 7 رکنی خصوصی ٹیم پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے۔سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم تفتیشی عمل کو میرٹ کی بنیاد پر جلد تکمیل تکمیل تک پہنچائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سپیشل ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بھی سپیشل ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ پی آئی سی کیس میں پیشرفت کے لئے دیگر تفتیشی ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…