بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

تبدیلی کے نام پرنااہلوں کی بادشاہت کا ملک پرراج چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد پھٹ پڑے

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پرنااہلوں کی بادشاہت کا ملک پرراج ہے، عوام کے جمہوری جذبوں کو خوشحال، مستحکم اور باوقار پاکستان کی منزل ضرور ملے گی، 72 سالوں میں فوجی آمریتوں، بھٹو ،

شریفوں اور اب تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی بہترین جغرافیائی، قدرتی اور انسانی صلاحیتوں کو پامال کیا جس سے ملک کو ناکامیوں، کشکول قرضوں، لوٹ مار، میرٹ کی پامالی،اقربا پروری، پسند و ناپسند اور اسٹیٹس کو کا تعفن زدہ نظام ملا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے طالب علوں کے وفد سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء اور نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اور برابری پارٹی طلباء یونینز کے حوالے سے اپنایہی موقف دہراتی ہے کہ ان یونینز کو بحال ہونا چاہیے مگر طلباء کو سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہیں بننا،پی آئی سی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔حکومت مہنگائی اور امن و امان کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ نوجوان طبقہ بے روز گاری کی وجہ سے جرائم کی دلدل میں دھنستا چلا جارہاہے،حالات یہ ہیں کہ آج 500روپے کمانے والا رکشہ ڈرائیور انتہائی کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…