اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو زہر دیئے جانے کے خدشے کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سرجن نے نواز شریف کو زہر دیئے جانے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر دیا ۔ غیر ملکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس غیر متوازن ہیں انہیں ٹاکسیلوجی سکرینگ کرانا پڑی گی۔رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ نواز شریف کی
صحت ٹھیک نہیں ہو رہی اور پلیٹ لیٹس کیوجہ سے ان کا علاج جاری ہے ۔ نوا زشریف کے محفوظ علاج کیلئے ان کے پلیٹ لیٹس50ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ہونے چاہیں ۔ جبکہ ان کے دل کی شریانوں کا مسئلہ بھی ہے ۔ بائی پاس کرنے کے بعد کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی لیکن شریانوں کے مسائل ہیں ۔ جبکہ نواز شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں علاج کیلئے امریکا لے جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔