قلعہ سیف اللہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں کان مہترزئی ٹاپ پر پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں ہولناک تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پیٹرول سے بھری پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم ہوا جس کے باعث بس اور پک اپ میں آگ بھڑک اْٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو کر کھائی میں جا گریں۔
لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا تاہم جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا ہے کہ مسلم باغ کے قریب حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہیجو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔